10:45 , 15 نومبر 2025
Watch Live

ملک بھر میں مون سون بارشیں، 24 گھنٹوں میں 54 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں جاری شدید مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 54 افراد جاں بحق اور 227 زخمی ہو گئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے اب تک مون سون بارشوں سے 178 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں 85 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 491 تک پہنچ گئی ہے۔ ہلاکتوں کی بڑی وجوہات میں مکانات گرنا، کرنٹ لگنا اور سیلابی پانی شامل ہیں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ رات سے جاری موسلا دھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔ متعلقہ اداروں نے قریبی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ 250 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں۔

ادھر پنجاب حکومت نے دریاؤں، ڈیموں، تالابوں اور جھیلوں میں تیراکی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے اور بغیر اجازت کشتی رانی پر بھی پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق 30 اگست تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION