ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی کامیاب

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشست پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ٹاس جیت کر کامیابی حاصل کر لی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ٹاس کے نتیجے میں شاہدہ وحید رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو گئیں۔ یہ ٹاس اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے امیدواروں کے درمیان ہوا تھا۔
ادھر اقلیتی نشست کے معاملے پر ٹاس کی نوبت نہیں آئی، کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان باہمی مشاورت سے فیصلہ طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم، مولانا فضل الرحمان اور دونوں جماعتوں کی قیادت کی مشاورت سے ہوا، جس کے تحت مسلم لیگ (ن) نے ٹاس سے دستبرداری اختیار کی اور نشست جے یو آئی کو دے دی گئی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












