07:13 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے منصوبے پر معاہدہ

کابل: پاکستان، افغانستان اور ازبکستان نے مشترکہ یو اے پی ریلوے منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ یہ منصوبہ تینوں ممالک کو ریلوے لنک کے ذریعے جوڑنے اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

معاہدے پر دستخط کابل میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ایک روزہ دورہ افغانستان کے دوران ہوئے، جہاں ان کا استقبال افغان نائب وزیر خارجہ محمد نعیم وردگ نے کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان، اور سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔

اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات میں تجارت، ٹرانزٹ اور سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پیغام میں معاہدے کو "علاقائی رابطے اور معاشی انضمام کی جانب تاریخی پیشرفت” قرار دیا اور ازبک و افغان وزرائے خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION