12:03 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

شام کے صوبہ سویدا میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں، 321 افراد جان کی بازی ہار گئے

دمشق: شام کے صوبہ سویدا میں کئی روز سے جاری جھڑپوں نے خونریز صورت اختیار کر لی ہے۔ اب تک کی جھڑپوں میں 321 افراد ہلاک اور 570 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں خواتین، بچے، طبی عملہ، شامی سرکاری فورسز، دروز اور بدو قبائل کے جنگجو شامل ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں نے کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، تاہم شامی حکومت نے مجموعی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔

امریکی ردِعمل

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے شام میں بڑھتی کشیدگی کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کی حمایت سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو تشدد سے گریز کرنا چاہیے۔ مزید کہا کہ فریقین نے آج رات سے جھڑپیں روکنے کیلئے مخصوص اقدامات پر اتفاق کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION