10:24 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

شاہ رخ خان فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی، امریکا روانہ

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، جس کے بعد انھیں علاج کے لیے امریکا منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں شاہ رخ خان کی کمر پر چوٹ آئی ہے تاہم انجری سنگین نوعیت کی نہیں۔ ڈاکٹروں نے انھیں ایک ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

فلم ’کنگ‘ کی ہدایت کاری ابتدا میں سوجوئے گھوش کو سونپی گئی تھی، لیکن اب اسے ’پٹھان‘ کے ہدایت کار سدھارتھ آنند مکمل کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ گزشتہ سال سے جاری ہے اور اسے آئندہ سال ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

اس فلم میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION