11:33 , 27 جولائی 2025
Watch Live

رائل انٹرنیشنل ایئر شو میں پاک فضائیہ کے طیارے چھا گئے، عالمی اعزازات اپنے نام

لندن: پاک فضائیہ نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2024 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے۔

دنیا کے سب سے بڑے فوجی ایئر شو میں 30 ممالک نے شرکت کی، تاہم پاکستان کے جے ایف-17 تھنڈر اور سی-130 طیارے سب کی توجہ کا مرکز بنے۔ جے ایف-17 نے "اسپرٹ آف دی میٹ” ٹرافی جیت لی۔

پاک فضائیہ کے جے ایف-17 طیارے نے غیر معمولی کارکردگی پر "Spirit of the Meet” ٹرافی حاصل کی، جو شو کے سب سے نمایاں طیارے کو دی جاتی ہے۔

سی-130 نے "Concours d’Elegance” ایوارڈ اپنے نام کیا۔ سی-130 طیارے نے بہترین مجموعی پیشکش پر "Concours d’Elegance” ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ طیارہ پاکستانی شاہین کے خصوصی ٹیٹو سے مزین تھا، جو بہادری اور جرأت کی علامت سمجھا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION