07:14 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

کے ٹو مہم کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر پاکستانی کوہ پیما جاں بحق

اسکردو: دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر پاکستانی کوہ پیما محمد افتخار حسین جاں بحق ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب چار کوہ پیما تودے کی لپیٹ میں آ گئے، جن میں سے تین غیر ملکی کوہ پیما معمولی زخمی حالت میں ریسکیو کر لیے گئے۔

افتخار حسین کا تعلق سدپارہ گاؤں سے تھا۔ ان کی میت آج اسکردو منتقل کی جائے گی اور آبائی گاؤں سدپارہ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION