04:02 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

ایلون مسک نے بچوں کیلئے اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے بچوں کیلئے محفوظ اور تعلیمی مقاصد کیلئے ایک نیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ ‘بے بی گروک’ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

ایلون مسک کے مطابق یہ چیٹ بوٹ اصل ‘گروک’ کا سادہ اور بچوں کیلئے خاص ورژن ہوگا، جس میں کم عمر صارفین کیلئے مکمل حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے۔ تاہم، انہوں نے اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ یہ کس طرح گروک سے مختلف ہوگا۔

خیال رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی ‘ایکس اے آئی’ نے 2023 میں گروک کو متعارف کرایا تھا تاکہ چیٹ جی پی ٹی اور گوگل جیمنائی جیسے دیگر اے آئی ماڈلز کا مقابلہ کیا جا سکے۔ جولائی 2025 میں گروک 4 ورژن لانچ کیا گیا تھا جسے مسک نے اپنے حریفوں سے بہتر قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION