ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
سینیٹ میں سوشل میڈیا صارفین کیلئے کم از کم عمر کا بِل پیش

سینیٹ میں سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے صارف کی کم از کم عمر 16 سال مقرر کرنے کا بِل پیش کر دیا گیا۔
بِل کے مطابق، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 16 سال سے کم عمر بچوں کو اکاؤنٹ بنانے سے روکنے کے پابند ہوں گے۔ خلاف ورزی کی صورت میں 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہو سکے گا۔
اگر کوئی فرد کم عمر بچے کو اکاؤنٹ بنانے میں سہولت فراہم کرے تو اسے 6 ماہ قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بِل میں پی ٹی اے کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس بند کرے اور ایسے اقدامات کرے کہ وہ سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ نہ بنا سکیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












