اسکردو میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے سیاح بحفاظت نکال لیے گئے

اسکردو: گلگت بلتستان کے خوبصورت علاقے اسکردو میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسنے والے سیاحوں کو پاک فوج نے بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔ ریسکیو کیے گئے سیاحوں کی جانب سے پاک آرمی کی خدمات کو زبردست انداز میں سراہا جا رہا ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے آئے ہوئے سیاح دیوسائی کے مقام پر قدرتی آفت کی زد میں آ گئے۔ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی کیفیت پیدا ہوئی، جس سے ان کی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں اور سیاح محصور ہو کر رہ گئے۔
ایک خاتون سیاح نے بتایا، "ہم کراچی سے سیر کے لیے آئے تھے، لیکن دیوسائی کے مقام پر شدید بارش اور پانی کے بہاؤ نے ہمیں چاروں طرف سے گھیر لیا۔” انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی اور ان کے ساتھ موجود ایک اور خاتون کی طبیعت بگڑ گئی تھی، لیکن پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے فوری طور پر پہنچ کر انہیں ریسکیو کیا۔
ریسکیو کی گئی خاتون کا کہنا تھا کہ پاک آرمی نے نہ صرف انہیں محفوظ مقام پر پہنچایا بلکہ طبی امداد اور کھانے پینے کی سہولیات بھی فراہم کیں۔ انہوں نے کہا، "اس ایمرجنسی میں پاک فوج نے جس پیشہ ورانہ انداز میں مدد کی، وہ ناقابلِ فراموش ہے۔”
ریسکیو کیے گئے سیاحوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاک فوج ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات ہوں یا دیگر چیلنجز، پاک فوج کی موجودگی اطمینان اور تحفظ کا باعث بنتی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے اندر خود کو گولی مار…2 گھنٹے پہلےوفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…2 دن پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…2 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…2 دن پہلے
مغربی کنارے بل کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری کی مذمت
پاکستان، سعودی عرب، ترکی، او آئی سی اور عرب لیگ سمیت 17 ممالک اور تنظیموں نے مغربی کنارے پر قبضے…2 گھنٹے پہلےاسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے اندر خود کو گولی مار…2 گھنٹے پہلےپاکستان کی اقتصادی ترقی میں حائل مشکلات
چوہدری محمد سرور دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کی اقتصادی ترقی، تجارت اور صنعت میں روز افزوں اضافے کی وجہ ان…15 گھنٹے پہلےمریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت نے ہنرمند…1 دن پہلے
ایشین یوتھ گیمز: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
پاکستان نے بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز مینز…1 گھنٹہ agoمغربی کنارے بل کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری کی مذمت
پاکستان، سعودی عرب، ترکی، او آئی سی اور عرب لیگ…2 گھنٹے agoاسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ…2 گھنٹے agoبھارت میں مسلم بستیوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کا سلسلہ جاری
مودی کے بھارت میں ریاستی سطح پر انتہاپسند پالیسیوں کا…4 گھنٹے ago