04:31 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

خلانوردوں کا خلا سے واپسی پر نظر کی کمزوری کا انکشاف

واشنگٹن: بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے مشن مکمل کر کے واپس آنے والے 70 فیصد خلانوردوں کی بینائی میں تبدیلی دیکھی گئی ہے، جو خلا میں طویل قیام کا ممکنہ اثر ہے۔

ناسا کے مطابق، خلا میں وزن کی کمی (مائیکرو گریویٹی) جسمانی سیال (فلوئڈز) کو اوپر کی جانب دھکیلتی ہے، جس سے چہرے کی سوجن، دماغی دباؤ اور بینائی میں خرابی پیدا ہوتی ہے۔

اس کیفیت کو SANS (Spaceflight-Associated Neuro-ocular Syndrome) کہا جاتا ہے اور ماہرین کے مطابق یہ خلائی مشنوں سے جُڑا سب سے تشویشناک اور ممکنہ طور پر مستقل صحت کا مسئلہ بن چکا ہے۔

اس کی پہلی نشاندہی ڈاکٹر سارہ جانسن نے کی، جنہوں نے چھ ماہ خلا میں گزارنے کے بعد زمین پر واپسی پر دھندلا دیکھنا شروع کر دیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ جو تحریر روانگی سے قبل بالکل واضح نظر آتی تھی، واپسی پر وہ پڑھنا مشکل ہو گئی۔

یہ مسئلہ صرف سارہ تک محدود نہیں بلکہ دیگر خلانورد بھی زمین پر واپس آنے کے بعد طویل عرصے تک نظر کی خرابی کی شکایت کرتے ہیں۔

ماہرین اب اس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ خلا میں کششِ ثقل کی غیر موجودگی انسانی آنکھ اور دماغ پر کس حد تک اثر انداز ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION