11:59 , 16 نومبر 2025
Watch Live

نادرا نے شناختی دستاویزات کے لیے جدید آن لائن فیس ادائیگی نظام متعارف کرا دیا

نادرا

کراچی: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لیے آن لائن فیس ادائیگی کا نیا اور جدید نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور بیرون ملک مقیم افراد اپنی شناختی دستاویزات کی فیس آسانی سے مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔

اب شہری نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے سمارٹ شناختی کارڈ (SNIC)، بچوں کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (CRC)، اور خاندانی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) کی فیس آسان اور محفوظ طریقے سے ادا کر سکتے ہیں۔

نادرا نے اس نظام میں ایزی پیسہ، جاز کیش اور ای سہولت جیسے ڈیجیٹل والٹس شامل کر کے صارفین کو دفاتر کے چکر لگانے سے نجات دلائی ہے۔ تمام ادائیگیاں محفوظ اور خفیہ کی جاتی ہیں تاکہ صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

ادائیگی کے طریقہ کار

1. ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ (پاک آئی ڈی ایپ):

  • پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں لاگ ان کریں۔

  • “Inbox” میں جا کر اپنی درخواست اور ٹریکنگ آئی ڈی دیکھیں۔

  • “Pay Now” پر کلک کریں، کارڈ کی تفصیلات درج کریں اور بینک کا تصدیقی کوڈ داخل کریں۔

  • کامیاب ادائیگی کے بعد تصدیقی پیغام ظاہر ہوگا۔

2. ایزی پیسہ ایپ:

  • ایزی پیسہ ایپ کھولیں اور “NADRA Fee” منتخب کریں۔

  • اپنی ٹریکنگ آئی ڈی اور دیگر تفصیلات درج کریں۔

  • “Pay in Full” پر کلک کریں اور ادائیگی مکمل کریں۔

3. جاز کیش ایپ:

  • جاز کیش ایپ میں “Govt Payments” منتخب کریں۔

  • NADRA اور اپنی ٹریکنگ آئی ڈی درج کریں۔

  • MPIN کے ذریعے تصدیق کر کے ادائیگی مکمل کریں۔

4. ای سہولت:

  • قریبی ای سہولت فرنچائز پر جائیں۔

  • اپنی ٹریکنگ آئی ڈی فراہم کریں اور نقد رقم ادا کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION