04:53 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

روس: مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 49 افراد ہلاک

ماسکو: روس کے مشرقی علاقے میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں سوار تمام 49 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ سائبیریا کے قصبے ٹائندا کے قریب پیش آیا، جہاں Angara Airlines کا Antonov An-24 طیارہ لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا۔ طیارے میں 43 مسافر (جن میں 5 بچے شامل تھے) اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔

حکام کے مطابق طیارے کو لینڈنگ کے دوران خراب موسم اور کم دکھائی دینے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ طیارے کے زمین سے ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس سے کوئی فرد زندہ نہ بچ سکا۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION