03:05 , 16 نومبر 2025
Watch Live

ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی ازبکستان کو 0-3 سے شکست

ازبکستان میں جاری ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

پاکستان نے گروپ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیٹس 23-25، 18-25 اور 21-25 سے اپنے نام کیے، حالانکہ میزبان ٹیم کو ہوم کراؤڈ کا بھرپور سپورٹ حاصل تھا۔

میچ میں کپتان یحییٰ نے 24 پوائنٹس (21 اٹیک پوائنٹس) کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ سعود نے 10، مہتد اور اجمل جنید نے 9، 9 پوائنٹس اسکور کیے۔

پاکستان نے اٹیک اور بلاکس میں بھی برتری قائم رکھی۔ پاکستان نے 45 اٹیک پوائنٹس اور 12 بلاک پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ ازبکستان کی ٹیم صرف 28 اٹیک اور 5 بلاک پوائنٹس لے سکی۔

پاکستان اپنا اگلا میچ کل ترکیہ کے خلاف کھیلے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION