08:03 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والا ایف بی آر افسر معطل، فیصل واوڈا کا چیئرمین کو خراجِ تحسین

پولیس اہلکاروں سے بدسلوکی کرنے والے ایف بی آر افسر کو معطل کر دیا گیا۔ یہ اقدام سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے معاملہ اٹھانے کے بعد چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کی ہدایت پر کیا گیا۔

فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر چیئرمین کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویل ڈن چیئرمین ایف بی آر، برطرفی کی کارروائی آپ کی نیک نیتی کا اظہار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عوام کی خدمت کرنی ہے، بدمعاشی نہیں۔ چیئرمین ایف بی آر اصلاحات چاہتے ہیں، وقت ضرور لگے گا مگر نتائج آئیں گے۔ کاروباری طبقے سے عزت سے بات کی جائے تو وہ ملک کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں، یہ ہمارا سرمایہ ہیں۔

واوڈا نے یقین دہانی کرائی کہ مثبت اقدامات میں وہ چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION