05:53 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

چین کے شہر باوڈنگ میں ایک گھنٹے کی طوفانی بارش نے سال بھر کا ریکارڈ توڑ دیا

بیجنگ: چین کے شہر باوڈنگ میں صرف ایک گھنٹے کے دوران 448 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو سال بھر کی اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں نے شہر میں تباہی مچا دی ہے، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، پل اور بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا۔

شمالی چین کے کئی علاقے شدید موسمی صورتحال کی لپیٹ میں ہیں۔ صوبہ ہیبی میں سمندری طوفان کے اثرات سے ژوژو شہر میں رات بھر 190 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی، جبکہ یوننان میں لینڈ سلائیڈنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

اب تک 19 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ بیجنگ کے 16 اضلاع میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، اور آئندہ ہفتے مسافر ٹرینیں معطل رہیں گی۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام کے مطابق یہ بارش گزشتہ سال کے تاریخی طوفان سے مشابہت رکھتی ہے، جس نے بیجنگ میں 140 سال کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی چین میں بارشوں میں مسلسل اضافہ عالمی حدت کا نتیجہ ہے، جو شہری علاقوں کو شدید سیلابی خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION