01:53 , 16 نومبر 2025
Watch Live

سندھ حکومت کا یوم آزادی "معرکۂ حق” کے عنوان سے منانے کا اعلان

سندھ حکومت نے یوم آزادی کو ’’معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں، دکانوں اور گھروں کی سجاوٹ کرنے والوں کے لیے انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں 64 جامعات کے وائس چانسلرز اور صوبائی وزرا نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کی تقریبات یکم اگست سے شروع ہوں گی، جن میں تعلیمی، ثقافتی، ادبی اور کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

اہم نکات

جامعات، ادارے، دکانیں اور مکانات قومی جذبے سے سجائے جائیں گے۔ بہترین سجاوٹ کرنے والوں کو انعامات دیے جائیں گے۔ ہر جامعہ کو قومی وقار کے مطابق پروگرامز منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بین الجامعاتی سرگرمیوں، مباحثوں، کھیلوں اور ثقافتی تقریبات کا شیڈول مرتب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلح افواج کی قربانیوں اور قوم کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ یوم آزادی کو قومی وحدت، حب الوطنی اور جذبے کے ساتھ منایا جائے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION