12:56 , 16 نومبر 2025
Watch Live

عبدالرزاق کیساتھ تعلقات، تمنا بھاٹیہ نے پہلی مرتبہ خاموشی توڑ دی

عبدالرزاق کیساتھ تعلقات، تمنا بھاٹیہ نے پہلی مرتبہ خاموشی توڑ دی
بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ تعلقات اور شادی کی افواہوں پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ برسوں قبل ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب کی تصویر وائرل ہونے کے بعد یہ افواہیں گردش میں آئی تھیں۔

 

تازہ انٹرویو میں تمنا بھاٹیا نے ہنستے ہوئے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ایک تفریحی جگہ ہے جہاں لوگ من گھڑت کہانیاں بنا لیتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سب بے تُکی باتیں ہیں۔

اداکارہ نے وضاحت دی کہ اُن کی عبدالرزاق سے صرف جیولری اسٹور کی تقریب میں ملاقات ہوئی تھی، نہ اس سے پہلے کوئی تعلق تھا اور نہ بعد میں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملاقات کے بعد کبھی رابطہ بھی نہیں ہوا۔

تمنا بھاٹیا نے مذاق میں کہا کہ انٹرنیٹ پر تو ان کی عبدالرزاق سے شادی بھی ہو چکی تھی۔ اُنہوں نے سابق کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ’’معاف کیجیے گا سر، آپ کے تو بچے بھی ہیں۔‘‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف ایک دن کے لیے عبدالرزاق سے ملی تھیں، اور اس ملاقات کے بعد کوئی بات یا رابطہ نہیں ہوا۔ اُنہوں نے زور دیا کہ اُن کے درمیان کوئی ذاتی تعلق نہیں تھا۔

اداکارہ نے انٹرویو میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کی بھی تردید کی۔ اُنہوں نے کہا کہ مشہور شخصیات کے بارے میں اس طرح کی من گھڑت خبریں عام ہو چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION