متحدہ عرب امارات کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ڈرائیونگ لائسنس اور لرننگ پرمٹ کے لیے نئی فیسوں کا اعلان کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل، لائٹ وہیکل اور لائٹ آٹومیٹک گاڑیوں کے لیے لرننگ پرمٹ کی فیس 100 درہم مقرر کی گئی ہے۔ ہیوی بس، ہیوی وہیکل اور مشینری کے لیے یہ فیس 200 درہم ہو گی۔
ٹریفک فائل کھولنے پر 200 درہم، سیف ڈرائیونگ گائیڈ کے لیے 50 درہم، اور آئی ٹیسٹ کے لیے 140 سے 180 درہم کی فیس وصول کی جائے گی۔
اس کے علاوہ، ہر درخواست گزار کو 20 درہم انوویشن اور نالج فیس بھی دینا ہوگی، جو ہر کیس میں لاگو ہو گی۔
ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے 21 سال سے کم عمر افراد سے 100 درہم جبکہ 21 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد سے 300 درہم فیس لی جائے گی، جس میں 20 درہم انوویشن چارجز شامل ہیں۔
اگر کوئی امیدوار مینول سے آٹو میٹک یا آٹو میٹک سے مینول کیٹیگری میں تبدیلی کروانا چاہے تو 200 درہم اضافی اور 20 درہم انوویشن فیس بھی ادا کرنا ہو گی۔













