10:10 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

پار کنگ میں کھڑی گاڑی سے معروف اداکار کی لاش بر آمد

پار کنگ میں کھڑی گاڑی سے معروف اداکار کی لاش بر آمد

جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ یونگ کیو، 4 اگست کو سیئول کے قریب اپنی رہائشی عمارت کے پارکنگ ایریا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کی عمر 55 برس تھی۔ پولیس کے مطابق ایک قریبی جاننے والے نے صبح 8 بجے اُن کی لاش گاڑی کے اندر دیکھی اور حکام کو اطلاع دی۔

ابتدائی تحقیقات میں نہ تو کسی خودکشی کے نوٹ کا سراغ ملا ہے اور نہ ہی کسی تشدد یا قتل کے شواہد پائے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔ تفتیش جاری ہے لیکن ابھی تک کوئی مشکوک صورتحال سامنے نہیں آئی۔

معروف اداکار سونگ یونگ کیو

سونگ یونگ کیو حال ہی میں شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کے ایک کیس میں ملوث پائے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق وہ نشے کی حالت میں تقریباً تین میل تک گاڑی چلاتے رہے۔ ان کے خون میں الکحل کی مقدار اس حد سے زیادہ تھی جس پر ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا جاتا ہے۔

اس واقعے کے بعد انہیں تین اہم منصوبوں سے الگ کر دیا گیا تھا۔ ان میں دو ڈرامے ’’دی ڈیفیکٹس‘‘ اور ’’دی وننگ ٹرائے‘‘ شامل تھے۔ اس کے علاوہ وہ اسٹیج ڈرامہ ’’شیکسپئر ان لو‘‘ سے بھی نکال دیے گئے تھے۔ ان فیصلوں نے ان کے کیریئر پر شدید اثر ڈالا تھا۔

سونگ کو 2019 کی کامیاب فلم ’’ایکسٹریم جاب‘‘ میں چیف کے کردار سے شہرت ملی تھی۔ وہ نیٹ فلکس کی سیریز ’’نارکو سینٹس‘‘ اور ڈزنی پلس کی ’’بگ بیٹ‘‘ میں بھی اہم کرداروں میں نظر آئے۔ ان کی اداکاری کو ناقدین اور شائقین نے سراہا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION