07:43 , 24 اپریل 2026
Watch Live

معروف شیف اور ٹک ٹاک اسٹار کار حادثے میں انتقال کر گئیں

معروف شیف اور ٹک ٹاک اسٹار کار حادثے میں انتقال کر گئیں
میکسیکو کی مشہور شیف اور سوشل میڈیا انفلوئنسر یانن کامپوس ایک ہولناک کار حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئیں۔ 38 سالہ یانن دو دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہیں اور آخرکار جانبر نہ ہو سکیں۔ ان کی اچانک موت نے دنیا بھر میں مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔

 

یہ افسوسناک حادثہ میکسیکو کے شہر چہواہوا کی فرانسیسکو آر المیڈا ہائی وے پر پیش آیا۔ ان کی تیز رفتار لگژری کار سڑک پر کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ یانن کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ انھیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

یانن کو آئی سی یو میں رکھا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی۔ مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ ان کی وفات پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات آ رہے ہیں۔ مداح، ساتھی شیفز اور سوشل میڈیا شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

یانن کامپوس نے 2018 میں مشہور رئیلٹی شو ’ماسٹر شیف میکسیکو‘ میں حصہ لیا تھا۔ ان کی مہارت اور شخصیت نے انھیں بھرپور شہرت دلائی۔ وہ میکسیکو اور دنیا بھر میں کھانے کے شوقین افراد کی پسندیدہ بن گئیں۔

ٹی وی پر کامیابی کے بعد، یانن نے سوشل میڈیا کا رخ کیا۔ انہوں نے ٹک ٹاک پر لائف اسٹائل اور کھانوں کی ویڈیوز شیئر کرنا شروع کیں۔ ان کی تخلیقی ویڈیوز نے جلد ہی عالمی سطح پر مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION