ٹیلر سوئفٹ نے امریکی فٹبال اسٹار سے منگنی کر لی، انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر

امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی نے باضابطہ طور پر اپنی منگنی کا اعلان کر دیا۔ دونوں گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔
منگنی کا اعلان ایک رومانوی فوٹو شوٹ کے ذریعے کیا گیا۔ تصاویر میں کیلسی کو گلابوں سے بھرے باغ میں گھٹنے ٹیک کر پروپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریوس کیلسی نے دو ہفتے قبل خفیہ طور پر گلوکارہ کو پروپوز کیا تھا۔ اب یہ خوبصورت تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا: ’’آپ کے انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں۔‘‘
View this post on Instagram
ان کی یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ مداحوں نے بھرپور انداز میں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION


















