10:06 , 24 اپریل 2026
Watch Live

اداکارہ سارہ عمیر کی شادی کے نو سال بعد علیحدگی

اداکارہ سارہ عمیر
معروف اداکارہ سارہ عمیر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ شادی کے نو سال بعد ان کی اور شوہر محسن طلعت کی راہیں جدا ہو چکی ہیں۔

 

سارہ عمیر نے یہ بات ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران بتائی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ ریئلٹی شو ’تماشا‘ میں شرکت کریں تاکہ وہ اپنی صبر اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا اندازہ لگا سکیں۔

اداکارہ نے کہا کہ تماشا میں شمولیت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ انہیں اپنی ذاتی زندگی کے مسائل سے بریک کی ضرورت تھی۔ چونکہ ان کا اور ان کے سابق شوہر کا تعلق ایک ہی شعبے سے تھا، اس لیے اکثر ایک دوسرے کے سامنے آنا کشیدگی کا سبب بنتا رہا۔

سارہ عمیر نے مزید بتایا کہ ان کی طلاق تماشا میں شرکت سے چند ہفتے قبل ہوئی تھی۔ اس وقت وہ ایک مشکل دور سے گزر رہی تھیں اور ایک سنگل پیرنٹ کے طور پر کئی رکاوٹوں اور ذہنی دباؤ کا سامنا کر رہی تھیں، اس لیے سکون ان کے لیے بہت ضروری تھا۔

ایک پرانے انٹرویو میں سارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی محسن طلعت سے ملاقات اُس وقت ہوئی جب وہ صرف 17 سال کی تھیں اور محسن کی عمر 27 سال تھی۔ یہ ایک محبت کی شادی تھی جو تقریباً 20 سال پر محیط تعلق کے بعد نو سالہ ازدواجی زندگی پر اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION