مسلم لیگ (ن) نے 27ویں آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی سے حمایت مانگ لی، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیپلز پارٹی سے حمایت مانگی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد صدر آصف علی زرداری اور ان سے ملاقات کے لیے آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کے قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے کے اختیارات شامل ہیں۔
PMLN delegation headed by PM @CMShehbaz called on @AAliZardari & myself. Requested PPPs support in passing 27th amendment. Proposal includes; setting up Constitutional court, executive magistrates, transfer of judges, removal of protection of provincial share in NFC, amending…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) November 3, 2025
ترمیم میں مزید شامل نکات میں این ایف سی ایوارڈ میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ، آرٹیکل 243 میں تبدیلی، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کی وفاق کو واپسی اور الیکشن کمیشن کی تقرری کے تعطل کو ختم کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (CEC) کا اجلاس 6 نومبر کو صدرِ پاکستان کے دوحہ سے واپسی پر طلب کیا گیا ہے تاکہ ترمیم کے حوالے سے پارٹی کی حتمی پالیسی طے کی جا سکے۔
مزید خبریں : تازہ ترین | انٹرٹینمنٹ | حیرت انگیز | بلاگز












