11:55 , 24 جنوری 2026
Watch Live

پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئیگا؟

پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئیگا؟

پاکستان میں رمضان المبارک سمیت عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے قمری کیلنڈر کی بنیاد پر آئندہ اسلامی مہینوں کا شیڈول جاری کیا ہے۔

ان کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کی بنیاد پر ملک بھر میں یکم رمضان 19 فروری کو ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موسم کی صورتحال اور چاند کی عمر اس پیشگوئی کو مضبوط کرتی ہے۔

خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ رمضان المبارک کے آغاز کے لیے چاند کی رویت کے امکانات کافی روشن ہیں اور فلکیاتی اعداد و شمار بھی اسی تاریخ کی نشاندہی کرتے ہیں۔ سرکاری اعلان ہمیشہ کی طرح مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

 انہوں نے عیدالفطر کے حوالے سے بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کی توقع ہے، جس کی صورت میں ملک بھر میں عیدالفطر 21 مارچ کو منائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوال کے چاند کی پیدائش اور غروبِ آفتاب کے بعد اس کی پوزیشن واضح ہو گی۔

اماراتی ماہرین نے رمضان المبارک 2026 کے آغاز کی پیش گوئی کر دی

 رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق شوال کے چاند کی عمر 20 مارچ کی شام کو اتنی ہو گی کہ اس کے نظر آنے کے امکانات انتہائی زیادہ ہوں گے۔ اسی بنیاد پر عیدالفطر کی متوقع تاریخ سامنے لائی گئی ہے۔

 خالد اعجاز مفتی نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے بھی پیشگوئی جاری کی۔ انہوں نے بتایا کہ یکم ذوالحجہ 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام تاریخیں فلکیاتی بنیادوں پر کی گئی پیشگوئیاں ہیں، حتمی اعلان متعلقہ سرکاری ادارے ہی کریں گے۔ تاہم فلکیاتی کیلنڈر کے مطابق یہ شیڈول کافی حد تک درست قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION