07:46 , 23 اپریل 2026
Watch Live

بھارتی گلوکار زوبین گارگ کی موت، اسکوبا ڈائیونگ نہیں، تیراکی کے دوران حادثہ پیش آیا

بھارتی گلوکار زوبین گارگ کی موت

بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار اور موسیقار زوبین گارگ کی موت سے متعلق نئی اور اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ زوبین گارگ کی موت اسکوبا ڈائیونگ کے دوران نہیں بلکہ سنگاپور کے جزیرے لازارس کے قریب تیراکی کرتے ہوئے ہوئی۔

ابتدائی اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گلوکار کی موت اسکوبا ڈائیونگ کے دوران پیش آنے والے حادثے کے باعث ہوئی، تاہم بعد ازاں تحقیقات سے یہ بات درست ثابت نہ ہو سکی۔

یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ برس 19 ستمبر کو سنگاپور میں پیش آیا، جہاں زوبین گارگ تفریحی سفر پر موجود تھے۔

بدھ کے روز کیس کی سماعت کے دوران سنگاپور کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ واقعے کے وقت زوبین گارگ نشے کی حالت میں تھے، جس سے ان کی جسمانی حالت مزید کمزور ہو سکتی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے زوبین کو کشتی کی طرف واپس تیرنے کی کوشش کرتے دیکھا، تاہم کچھ ہی لمحوں بعد وہ بے ہوش ہو کر پانی میں پیٹ کے بل تیرنے لگے۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر انہیں باہر نکال کر سی پی آر دیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

حکام نے مزید بتایا کہ زوبین گارگ ہائی بلڈ پریشر اور مرگی کے مریض تھے اور انہیں 2024 میں مرگی کا آخری دورہ پڑا تھا، جب کہ سنگاپور پولیس نے واضح کیا ہے کہ موت میں کسی قسم کی سازش یا مجرمانہ عنصر شامل نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION