11:55 , 24 جنوری 2026
Watch Live

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، ایڈم ملن انجری کے باعث باہر

، ایڈم ملن انجری کے باعث باہر

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے، جہاں فاسٹ بالر ایڈم ملن انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ایڈم ملن کو جنوبی افریقا کی مقامی لیگ ایس اے ٹوئنٹی کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث وہ مکمل فٹنس حاصل نہیں کر سکے۔

کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایڈم ملن کی جگہ فاسٹ بالر کائل جیمیسن کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

کائل جیمیسن اس سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ ٹریولنگ ریزرو کے طور پر موجود تھے اور اب انہیں باضابطہ طور پر مرکزی اسکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

کائل جیمیسن کی شمولیت سے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولنگ ڈیپارٹمنٹ کو تقویت ملنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے، خصوصاً ان کی اضافی باؤنس اور تجربے کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ کے مہینوں میں بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION