ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے فاسٹ بولر نیتھن ایلس انجری کا شکار

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے فاسٹ بولر نیتھن ایلس ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں، جس سے ان کی عالمی کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق نیتھن ایلس بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہوریکنز کے کپتان ہیں اور لیگ کے دوران ہی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔
انجری کے باعث آسٹریلیا کی فاسٹ بولنگ کے حوالے سے پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے، کیونکہ ٹیم پہلے ہی جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز کی انجریز سے نبرد آزما ہے۔
جوش ہیزل ووڈ گزشتہ برس نومبر سے کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لے سکے ہیں اور ایشیز سیریز کے دوران بھی میدان سے دور رہے۔ تاہم، توقع ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ان کی فٹنس مکمل ہو جائے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، ایڈم ملن انجری کے باعث باہر
پیٹ کمنز بھی ایشیز سیریز کے بعد دوبارہ فٹ ہو کر ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں، لیکن نیتھن ایلس کی غیر موجودگی ٹیم کی بولنگ لائن اپ پر اثر ڈال سکتی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی، اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 29 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
ٹی 20 سیریز کے تمام میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں کرکٹ شائقین کو عالمی معیار کی بولنگ اور بیٹنگ کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔










