10:36 , 24 جنوری 2026
Watch Live

بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شامل؟ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شامل؟

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرے گا، اور آئی سی سی کی جانب سے اس کی باضابطہ اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق دبئی میں موجود آئی سی سی حکام، جو بنگلادیش کی جانب سے باضابطہ وضاحت کے منتظر تھے، کسی بھی وقت اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے بنگلادیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ایک دن کی مہلت دی تھی، تاہم بنگلادیش نے بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں بنگلادیش کی درخواست ووٹنگ کے ذریعے مسترد ہوئی تھی، جس کے بعد ٹیم کے لیے ورلڈ کپ میں حصہ لینا ممکن نہیں رہا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بائیکاٹ: بنگلادیش کو 325 کروڑ ٹکا کا مالی نقصان ہوسکتا ہے

بھارت نے حکومت کے دباؤ میں آ کر بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے خارج کر دیا تھا، جس پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انہیں 9 کروڑ روپے سے زائد کی رقم میں خریدا تھا۔

مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کے بعد بنگلادیش نے سیکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

اگر یہ فیصلہ حتمی ہو گیا تو اسکاٹ لینڈ پہلی بار بنگلادیش کی جگہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لے گا، جس سے عالمی کرکٹ میں ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION