10:24 , 24 جنوری 2026
Watch Live

ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا: کسی بھی حملے کو مکمل جنگ تصور کیا جائے گا

ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کردیا

ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے حملے کو مکمل جنگ کے طور پر تصور کیا جائے گا اور اس کے سخت نتائج ہوں گے۔

ایرانی حکام نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی اور بدترین صورتحال کے لیے ان کی فوج مکمل طور پر تیار ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکی فوجی نقل و حرکت کے پیش نظر ہائی الرٹ برقرار ہے اور اگر محدود یا سرجیکل حملہ بھی ہوا تو سخت ترین جواب دیا جائے گا۔

یہ پیش رفت امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے خدشات کے درمیان سامنے آئی ہے۔

ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے بعد اسرائیل الرٹ

گذشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کی بڑی فورسیں ایران کی جانب روانہ ہیں اور متعدد جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کی جا رہی ہے اور صورتحال کے مطابق آگے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

ایران کی جانب سے یہ انتباہ عالمی سطح پر کشیدگی بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے، جس سے مشرق وسطیٰ میں فوجی اور سیاسی صورتحال پر گہرا اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION