11:55 , 23 اپریل 2026
Watch Live

یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں بیٹی کی پیدائش

یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور پسندیدہ جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاسر حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے اس خوشخبری کا اعلان کیا اور بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکار نے اسپتال کی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں واضح طور پر لکھا تھا کہ اقرا عزیز کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس نے مداحوں کی خوشی کو دوبالا کر دیا۔

یاسر حسین نے سرخ دل کی ایموجی کے ساتھ اہلیہ اقرا عزیز کا شکریہ ادا کیا، جسے سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل اس جوڑی نے اپنے مداحوں کو دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد چار افراد پر مشتمل خاندان بننے جا رہے ہیں۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز کا ایک بیٹا کبیر حسین بھی ہے، جو 2021 میں پیدا ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر خاصا مقبول ہے۔

یاد رہے کہ دونوں اداکاروں نے 2019 میں ایک ایوارڈ شو کے دوران منگنی کی، اسی سال دسمبر میں شادی کی، اور اب ان کے گھر دوسری بار خوشیوں نے دستک دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION