02:44 , 24 اپریل 2026
Watch Live

معروف اداکارہ لائبہ خان کا نکاح، مدینہ منورہ میں ہوئی شادی

معروف اداکارہ لائبہ خان کا نکاح

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں نکاح کر لیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح کی تصاویر اور دعائے خیر شیئر کیں، جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے خوشیوں کے پیغامات اور مبارکبادیں بھیجیں۔

لائبہ خان کی دعائے خیر کی تقریب مدینہ منورہ میں منعقد ہوئی، جہاں اداکارہ نے ہلکے موو پنک رنگ کا نفیس فل لینتھ انارکلی لباس زیب تن کیا، جس پر باریک سنہری اور تلہ کا کام کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Laiba Khan (@laibaakhanofficial)

اداکارہ نے دلہن کے روپ کو سنہری روایتی موتیوں کے لاکٹ، جھومر اور جھمکوں سے مکمل کیا، جس نے تقریب کے ماحول کو اور بھی خوبصورت اور پر وقار بنا دیا۔

لائبہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نکاح کے حوالے سے اعلان کیا تھا اور مداحوں کو شادی کی خوشخبری دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی دعائے خیر کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اداکارہ نے اپنے دولہا کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور پوسٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے دولہا کا نام جواد ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Laiba Khan (@laibaakhanofficial)

لائبہ خان جیو انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل "مہرہ” کی اداکارہ ہیں اور شوبز میں ان کا شمار خوبصورت اور مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION