02:45 , 24 اپریل 2026
Watch Live

آج کے فنکار پیسوں کے پیچھے ہیں، جواد احمد کا تنقیدی بیان

جواد احمد کا تنقیدی بیان

پاکستان کے سینئر گلوکار جواد احمد نے حالیہ انٹرویو میں موجودہ دور کے فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل کے بیشتر آرٹسٹ پیسے کے پیچھے زیادہ بھاگ رہے ہیں اور فن کی اصل روح کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

ایک نجی انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جواد احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیاست میں آنے کے لیے اپنی میوزک کیریئر کی قربانی دی اور اس وقت وہ مالی فائدہ حاصل نہیں کر رہے، کیونکہ انہیں دولت کی لالچ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ موجودہ دور کے فنکاروں میں پیسے کی اتنی زیادہ خواہش کیوں بڑھ گئی ہے جبکہ فن کا مقصد صرف کمائی نہیں ہونا چاہیے۔

جواد احمد نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دور میں میوزک کیسٹیں پاکستان کے دور دراز دیہات تک پہنچتی تھیں اور ان کی 40 سے 60 لاکھ تک کیسٹیں فروخت ہوا کرتی تھیں۔

جواد احمد کی جانب سے لیسکو اہلکاروں پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں، ترجمان

انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی گلوکار دلیر مہندی نے بھی ایک بار بتایا تھا کہ بھارت میں ان کی فروخت اس سے کم ہوتی تھی، جو اس دور میں پاکستانی میوزک کی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

گلوکار کے مطابق وہ دیہاتوں میں جا کر پرفارم کرتے تھے جہاں لوگ انہیں دیکھ کر جذباتی ہو جاتے تھے اور یہ لمحے ان کے لیے یادگار ہوتے تھے۔

جواد احمد نے موجودہ فنکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے معاوضے کم کریں اور عوام کے قریب جائیں، کیونکہ عوام ہی انہیں شہرت دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف شادیوں اور کارپوریٹ تقریبات تک محدود رہنا سماجی طور پر درست رجحان نہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION