03:54 , 24 اپریل 2026
Watch Live

پاپ سنگر عالمگیر کا پاک-بنگلا دیش تعلقات کی بحالی پر خیرمقدم

پاپ سنگر عالمگیر

عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار عالمگیر نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں عالمگیر کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے منتظر تھے اور یہ پیش رفت ان کے لیے خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بنگالی نژاد ضرور ہیں لیکن دل سے پاکستانی ہیں، پاکستان نے انہیں بے پناہ محبت، عزت اور شہرت دی جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

معروف گلوکار نے موسیقی کے ریئلٹی شو پاکستان آئیڈل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

فیلڈ مارشل کی بنگلا دیشی ائیر چیف سے اہم ملاقات

عالمگیر نے خوشی کا اظہار کیا کہ نصف صدی گزرنے کے باوجود آج بھی نوجوان ان کے گانے گنگناتے ہیں، جو ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے ابھرتے ہوئے گلوکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ کلاسیکی موسیقی کی باقاعدہ تربیت حاصل کریں تاکہ ان کی فنی بنیاد مضبوط ہو اور وہ معیاری گائیکی پیش کر سکیں۔

عالمگیر کا کہنا تھا کہ کلاسیکی سیکھنے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو بھی اپنانا ضروری ہے تاکہ نئے دور کے تقاضوں کے مطابق یادگار اور سدابہار گانے تخلیق کیے جا سکیں، جبکہ گفتگو کے دوران انہوں نے اردو اور بنگالی زبان میں چند بول بھی گنگنا کر سنائے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION