06:54 , 6 فروری 2026
Watch Live

بشنوئی گینگ کی فائرنگ، روہت شیٹی کی سیکیورٹی سخت

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں بالی وڈ کے معروف پروڈیوسر روہت شیٹی کی رہائش گاہ پر ہونے والی بشنوئی گینگ کی فائرنگ نے سیکیورٹی خدشات کو بڑھا دیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے ہیں اور علاقے میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق روہت شیٹی کا گھر ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں واقع ہے، جہاں اتوار کے روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے 7.62 ایم ایم کے ہتھیار سے پانچ فائر کیے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بعد ازاں بشنوئی گینگ سے منسلک ایک آن لائن اکاؤنٹ پر بیان جاری کیا گیا، جس میں فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی گئی۔ بیان میں بتایا گیا کہ گینگ کے چند ارکان اس حملے میں شامل تھے، جس کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار رجنی کانت کا صفائی کرنے والی خاتون کو انعام

پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق فارنزک رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ اس دوران پونے سے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن پر شوٹر کی مدد اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل فراہم کرنے کا الزام ہے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے ممبئی کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد بشنوئی گینگ کی فائرنگ کے پیش نظر روہت شیٹی کے گھر کے باہر سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ پروڈیوسر نے اپنے دوستوں اور چاہنے والوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کچھ دن گھر آنے سے گریز کریں تاکہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں آ سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION