07:46 , 23 اپریل 2026
Watch Live

والدین کے ذہن میں میری شادی کی شہنائیاں بج رہی ہیں، مرونل ٹھاکر

مرونل ٹھاکر

بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے کہا ہے کہ والدین کے ذہن میں اب ان کی شادی کے بارے میں باتیں اور شہنائیاں بجنے لگیں ہیں۔

مرونل ٹھاکر گزشتہ دنوں اپنی فلم ’دو دیوانے شہر میں‘ کی پروموشن میں مصروف تھیں، جس میں ان کے ساتھ سدھانت چترویدی نے کام کیا ہے۔

فلم آج ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے اور مداح اسے دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

اداکارہ نے ’شوشا انڈیا‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر میں اب شادی اور سیٹل ہونے کے بارے میں بات چیت اکثر ہونے لگی ہے، اور والدین کے ذہن میں میری شادی کی شہنائیاں بجتی رہتی ہیں، مگر یہ میرے لیے ایک خواب جیسا ہے۔

بھارتی اداکارہ رانیا راؤ پر سونا اسمگلنگ کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ

مرونل نے مزید بتایا کہ کل رات والد کے ساتھ گفتگو کے دوران والد نے کہا کہ اب تمہیں زندگی میں سیٹل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مذاق میں والد کو مشورہ دیا کہ وہ خود کوئی رشتہ تلاش کریں اور اپنی بہن سے رابطہ کریں کہ کیا ان کی نظر میں کوئی اچھا لڑکا ہے۔

اداکارہ کے مطابق والد نے پوچھا: "لڑکا ہے کہاں؟” جس پر انہوں نے جواب دیا: "یہی تو میں کہہ رہی ہوں۔”

واضح رہے کہ اداکارہ نے پہلے دھنوش کے ساتھ ویلنٹائن ڈے پر شادی کی خبروں کی تردید کی تھی اور ان نوعیت کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION