نامور ملبوسات ساز نیتا نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ ایشوریا رائے نے فلم جودھا اکبر کی عکس بندی کے دوران چار سو کلو وزنی زیورات پہن رکھے تھے۔ ان زیورات کی حفاظت کے لیے سیٹ پر پانچ محافظ تعینات تھے تاکہ قیمتی زیورات کو کسی بھی نقصان سے بچایا جا سکے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتا للہ نے فلم کے پردے کے پیچھے ہونے والے کئی دلچسپ واقعات بھی شیئر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ تاریخی کہانی پر مبنی اس فلم کے ملبوسات خاص شاہی انداز میں تیار کیے گئے تھے تاکہ مغلیہ دور کی خوبصورتی اور روایت کو واضح انداز میں پیش کیا جا سکے۔
فلم کی ہدایت کاری اشوتوش گواریکر نے کی جبکہ مرکزی کردار ریتھک روشن نے ادا کیا۔ یہ فلم دو ہزار آٹھ میں ریلیز ہوئی اور اپنے شاندار مناظر اور تاریخی کہانی کی وجہ سے بہت مقبول ہوئی۔
مزید پڑھیں: زارا نور عباس کی سجل علی سے دوستی پر خاموشی ٹوٹ گئی
نیتا للہ نے بتایا کہ زیورات اور ملبوسات کی تیاری میں چھ سو دن سے زیادہ وقت لگا۔ اداکارہ کے کردار کے لیے تیار کیے گئے زیورات بہت قیمتی اور بھاری تھے، اسی لیے ہر وقت پانچ محافظ ان زیورات کی نگرانی کرتے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عکس بندی کے دوران ایک بار کان کی بالی کا چھوٹا موتی گر گیا جس سے سیٹ پر ہلچل مچ گئی، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ صرف معمولی سا موتی تھا۔ مجموعی طور پر اداکارہ کے چار سو کلو وزنی زیورات کی حفاظت کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔












