01:04 , 12 مارچ 2026
Watch Live

دیامر بھاشا ڈیم میں تاخیر ملکی بقا کے لیے خطرہ قرار

دیامر بھاشا ڈیم

اسلام آباد: دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مسلسل تاخیر کو ملکی بقا کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کی نگرانی میں قائم کمیٹی نے منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ ہدایات ایک اہم اجلاس کے دوران جاری کی گئیں جس کی صدارت لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید، چیئرمین واپڈا نے کی۔ اجلاس میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں منصوبے کے دو اہم پہلوؤں، خاص طور پر تعمیراتی پیش رفت اور زمین کے حصول کے عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ حکام نے منصوبے کی تکمیل میں درپیش رکاوٹوں اور ان کے ممکنہ حل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم کمیٹی نے اس موقع پر مقامی کمیونٹیز اور صوبائی حکام سے اپیل کی کہ وہ ڈیم کی تعمیر میں حائل مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے تعاون کریں۔

امریکا کے پاس میڈیم اور اپر میڈیم ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ موجود ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

کمیٹی نے خاص طور پر زمین کے حصول کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا، کیونکہ یہی مرحلہ منصوبے کی پیش رفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بن رہا ہے۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ دیامر بھاشا ڈیم ملک کے اہم ترین آبی ذخائر میں شامل ہوگا اور اس سے پانی کے ذخیرے، بجلی کی پیداوار اور سیلاب سے بچاؤ میں نمایاں مدد ملے گی۔

کمیٹی نے خبردار کیا کہ اگر منصوبے میں مزید تاخیر ہوئی تو اس کے اثرات ملک کی پانی، خوراک اور توانائی کی سلامتی پر پڑ سکتے ہیں، جس سے قومی سطح پر سنگین چیلنجز پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION