01:04 , 12 مارچ 2026
Watch Live

واٹس ایپ چیٹ ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کی تیاری، نئے گول میسج ببلز کی آزمائش

واٹس ایپ چیٹ ڈیزائن

دنیا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنی چیٹ ونڈوز کے ڈیزائن میں ایک نمایاں تبدیلی کی آزمائش کر رہی ہے جو کئی برسوں بعد پہلی مرتبہ متعارف کرائی جا رہی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے چیٹ انٹرفیس میں نئے میسج ببلز کی جانچ شروع کر دی ہے جو ایپ کے تازہ بیٹا ورژن میں نظر آئے ہیں۔

یہ تبدیلی فی الحال اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری کیے گئے بیٹا ورژن میں دیکھی گئی ہے، جہاں صارفین کو چیٹ ببلز کا نیا انداز آزمایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں طویل عرصے سے استعمال ہونے والے اسپیچ ببل اسٹائل کو تبدیل کر کے زیادہ گول شکل والے میسج ببلز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی میسج ببل کے ساتھ موجود وہ چھوٹی سی ’دم‘ بھی ختم کی جا رہی ہے جو عام طور پر پیغام بھیجنے والے کی سمت کی نشاندہی کرتی ہے۔

واٹس ایپ گروپس کے لیے نیا ہسٹری شیئرنگ فیچر متعارف

بظاہر یہ تبدیلی معمولی دکھائی دیتی ہے، تاہم اس سے چیٹ ونڈو کا مجموعی انداز خاصا مختلف اور جدید محسوس ہوگا۔

نئے ڈیزائن کے ذریعے پیغامات زیادہ واضح اور خوبصورت نظر آئیں گے جبکہ چیٹ تھریڈ بھی پہلے کے مقابلے میں زیادہ صاف اور منظم دکھائی دے گی۔

ماہرین کے مطابق واٹس ایپ میں اس طرح کی انٹرفیس تبدیلیاں بہت کم کی جاتی ہیں کیونکہ کمپنی اربوں صارفین کے لیے عموماً ایک ہی ڈیزائن برقرار رکھتی ہے، اس لیے چھوٹی بصری تبدیلیاں بھی نمایاں محسوس ہوتی ہیں۔

فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ نیا ڈیزائن کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ آئندہ اپ ڈیٹس میں اسے مرحلہ وار پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION