02:23 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

5سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کےکتنے شناختی کارڈز بلاک؟

شناختی کارڈز

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں 5 سال کے دوران بلاک کیے گئے شناختی کارڈز سے متعلق اعداد و شمار پیش کیے ہیں، جس کے مطابق 71,849 جعلی اور غیر اہل کمپیوٹرائز شناختی کارڈز بلاک کر دیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق، 44,460 شناختی کارڈز کو ضروری تصدیق کے بعد بحال کیا گیا، جبکہ 13,618 شناختی کارڈز پر تفتیش ابھی جاری ہے۔ سب سے زیادہ شناختی کارڈز خیبرپختونخوا میں بلاک کیے گئے، جہاں 25,981 شناختی کارڈز کو غیر قانونی قرار دے کر بلاک کیا گیا۔

دیگر صوبوں میں بھی بلاک ہونے والے شناختی کارڈز کی تعداد قابل ذکر رہی۔ پنجاب میں 13,564، سندھ میں 9,677 اور بلوچستان میں 20,583 شناختی کارڈز بلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں 1,370 شناختی کارڈز، گلگت بلتستان میں 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق، بلاک کیے گئے کارڈز کی تصدیق کے عمل میں تسلسل کے ساتھ شفافیت لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ قومی شناختی نظام کی ساکھ اور اعتبار کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION