11:57 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ماہرہ خان کے ان کے بارے میں دیے گئے تبصروں پر انہیں کبھی معاف نہیں کروں گا، خلیل الرحمٰن قمر

مشہور ڈرامہ نگار اور فلم ساز خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ وہ ماہرہ خان کے ان کے بارے میں دیے گئے تبصروں پر انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کے ساتھ ان کے تعلقات خوشگوار نہیں ہیں، اور وہ شاید کبھی ان سے بات بھی نہ کریں۔تاہم، خلیل الرحمٰن قمر نے یہ بھی واضح کیا کہ ذاتی اختلافات کے باوجود انہوں نے اپنی آنے والی فلم "مرزا جٹ” میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان اس کردار کے لیے بالکل موزوں ہیں اور یہ فیصلہ کہانی کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔
معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اپنی تحریروں کے حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے کبھی خواتین کے کردار کو غلط انداز میں پیش نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا یہ وہی ہیں جنہوں نے ڈراموں میں عورت کا کردار دیا۔انہوں نے اپنے مشہور ڈرامے "میرے پاس تم ہو” کے متنازعہ ڈائیلاگ پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اصل جملہ "اس دو ٹکے کی لڑکی” تھا، نہ کہ "عورت”۔
ان کے قابل ذکر ٹیلی ویژن ڈراموں میں میرے پاس تم ہو، پیارے افضل، صدقے تمہارے، بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ، منجلی، بنٹی آئی لو یو، لنڈا بازار اور محبت تم سے نفرت ہے۔ان کی فلموں پنجاب نہیں جاؤں گی اور لندن نہیں جاؤں گا نے بھی کامیابی حاصل کی۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION