ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
ہر پاکستانی شہری 3 لاکھ 2 ہزار روپے کامقروض ہو چکاہے،رپورٹ

ملک کا داخلی اور خارجی قرض مسلسل بڑھنےسےہر پاکستانی شہری اب 3 لاکھ 2 ہزار روپے کامقروض ہو چکاہے۔ جو مالی بوجھ میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔
وزارت خزانہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق فی کس قرض میں 30690 روپے کا اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 11% کا اضافہ ہے ۔خرچوں کو کم کرنے کی کوششوں کے باوجود بڑھتے ہوئے سود کی ادائیگیاں اور زر مبادلہ کی شرح میں کمی نے عوامی قرض میں اضافے کا سبب بنا ہے جس کے نتیجے میں کل قرض 62.9 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 72.3 ٹریلین روپے ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں شدید بجٹ خسارے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔جس کے نتیجے میں وفاقی بجٹ خسارہ 7.7 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے جو جی ڈی پی کا 7.3 فیصد ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












