09:27 , 15 نومبر 2025
Watch Live

ترکیہ ہوٹل میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 66 ہوگئی

شمال مغربی ترکیہ کے مشہور کارتالکایا اسکائی ریزورٹ کے ایک ہوٹل میں منگل کی صبح آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 66 افراد جاں بحق اور 51 زخمی ہوگئے، وزیر داخلہ علی یرلکایا نے تصدیق کی۔
وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ یہ حادثہ 12 منزلہ ہوٹل میں پیش آیا، جس کی دیواریں لکڑی سے بنی ہوئی تھیں۔ آگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق رات 3:27 بجے ہوا۔ جو تیزی سے پھیل گئی۔ تاہم، آگ لگنے کی اصل وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔
مقامی میڈیا کے مطابق تین افراد نے ہوٹل کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگانے کے بعد اپنی جانیں گنوا دیں۔ہوٹل کا ایک حصہ ایک کھڑی چٹان کے ساتھ ہونے کی وجہ سے فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی میڈیا کے مطابق، ہوٹل میں 237 افراد مقیم تھے، جہاں اسکول کی چھٹیوں کے باعث 80 سے 90 فیصد تک کمرے بھرے ہوئے تھے۔محفوظ طور پر نکالے گئے افراد کو قریبی ہوٹلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیر انصاف نے بتایا کہ آگ کی وجوہات جاننے کے لیے چھ پراسیکیوٹرز کو تعینات کیا گیا ہے۔وزیر صحت، وزیر داخلہ اور وزیر ثقافت کے بھی جائے حادثہ کا دورہ کرنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION