07:44 , 15 نومبر 2025
Watch Live

ٹرمپ کی تلوار اٹھا کر روایتی انداز میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل

امریکا کے 47 ویں صدر کاحلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے خوشی میںتلوار اٹھا کر روایتی انداز میں رقص کیا۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز کیپٹل ہل میں صدر کا حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ کیپٹل ون ایرینا پہنچے، جہاں اُن کے اعزاز میں پریڈ منعقد کی گئی تھی۔اس تقریب کے اختتام پر انہوںنے ایک بڑے کیک کو تلوار سے کاٹااور پھر اسی تلوار کو اٹھا کر رقص بھی کیا۔ اس موقع پر خاتون اول اور نائب صدر اور اُن کی اہلیہ بھی ساتھ کھڑے تھے۔ٹرمپ کے ڈانس پر اُن کے حامی انتہائی پرجوش نظر آرہے تھے۔
واضح رہے کہ حلف برداری کی تقریب میں نائب صدر کملا ہیرس اور صدر بائیڈن بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ تقریب میں موجود تھے۔جبکہ سابق امریکی صدور باراک اوباما، جارج بش اور بل کلنٹن بھی وہاں موجود تھے۔ اس کے علاوہ غیرملکی سربراہان مملکت بھی تقریب میں موجود تھے۔
ایلون مسک ، ایمازون کے بانی چیف بیروس، مارک زکربرگ اور ایپل کے سی ای او ٹم کک بھی کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر روٹنڈ ا ہال میں موجود تھے۔امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اور ٹرمپ کی کابینہ کے تمام اراکین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
گزشتہ روز نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا یا تھا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION