10:22 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

خوشدل شاہ کو چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا

خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے چیمپئینز ٹرافی کا اسکواڈ فائنل کر لیا ہے۔ خوشدل شاہ کو چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ شان مسعود کے قومی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات کم ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسکواڈ کے نام چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھیج دیئے گئے ہیں۔ قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں فخر زمان کی واپسی ہوگی۔ محمد رضوان، بابراعظم، سلمان علی آغا اور خوشدل شاہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔ طعیب طاہر، محمد حسنین اور عباس آفریدی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ کامران غلام، ابرار احمد، سفیان مقیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث راوف اور نسیم شاہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ ہی سہ فریقی سیریز میں حصّہ لے گا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION