ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
پنجاب میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے رفتار کی حد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی ہے۔
یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور موٹر سائیکلوں کے حادثات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مقرر سپیڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












