08:16 , 27 جولائی 2025
Watch Live

میرب علی سے شادی کے حوالے سے عاصم اظہر کا نیا بیان آگیا

گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے رواں سال اپنی منگیتر اداکار و ماڈل میرب علی سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں، عاصم اظہر سے پوچھا گیاکہ کیا وہ رواں سال اپنی منگیتر سے شادی کر لیں گے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میں اس سے انکار نہیں کر سکتا لیکن اسے قبول بھی نہیں کر سکتا۔کیونکہ یہ سب خدا کے منصوبے کے بارے میں ہے اور ہر دیسی خاندان کی طرح، فیصلہ ہمارے خاندانوں پر ہے۔
واضح رہے کہ دونوں بچپن کے دوست ہیں ، انہوں نے 2022 میں ایک منگنی کی تھی۔اظہر اورمیرب کو ایک ساتھ بلاک بسٹر سیریل ’ گناہ آہن‘ میں بھی دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION