04:32 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

ایوارڈز گریمی : بیونسے البم آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑیں

موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز گریمی کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا۔امریکی گلوکارہ بیونسے البم آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑیں
بیسٹ لیٹن پاپ البم کا ایوارڈ شکیرہ کے نام رہا۔
67 ویں گریمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی جس میں نوے سے زائد کیٹیگریز کیلئے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔مشہور گلوکارہ بیونسے کو ان کے شاندار البم کاو بوائے کارٹر کیلئے سال کا سب سے بڑا ایوارڈ البم آف دی ایئرسے نوازا گیا۔
امریکی ریپر کینڈرک لمار کو ان کے گانے ناٹ لائیک اس کو ریکارڈ آف دی ایئرکے ایوارڈسے نوازا گیا۔
اسی گانے نے سونگ آف دی ایئر، بیسٹ ریپ پرفارمنس، بیسٹ ریپ سونگ اور بیسٹ میوزک ویڈیو کے ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔امریکی گلوکارہ شکیرہ بیسٹ لیٹن پاپ البم کا ایوارڈ لے اڑیں۔ بہترین گروپ پرفارمنس کا اعزاز لیڈی گاگا اور برونو مارس کو ملا۔
تقریب کے دوران لاس اینجلس کی خوفناک آگ پر قابو پانے والے اہلکاروں کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آگ متاثرین کے لیے فنڈز بھی اکٹھے کیے گئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION