05:21 , 27 جولائی 2025
Watch Live

محکمہ تعلیم سندھ کا 14 فروری کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ نے شب برات کی مناسبت سے 14 فروری کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پندرہ شعبان کو صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔

شب برات 14 اور 15 شعبان کے درمیان سب سے مقدس رات ہے، جسے مسلمان اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنے کیلئے مناتے ہیں۔

اس رات ملک بھر میں خصوصی مذہبی اجتماعات منعقد ہوتے ہیں۔ مسلمان مساجد میں نوافل ادا کرتے ہیں اور ملک کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے قبرستان بھی جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION