11:45 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

سینیٹر قاسم رونجھو کا استعفیٰ منظور

سینیٹر قاسم رونجھو سینیٹ کی نشست سے مستعفیٰ ہو گئے۔

سینیٹر قاسم رونجھو نے اپنا استعفیٰ چئیرمین سینیٹ کو بجھوایا تھا جسے منظور کر لیا گیا۔ اُن کے استعفیٰ منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر قاسم رونجھو نے 26ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے برخلاف ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ قاسم رونجھو بی این پی مینگل کے ٹکٹ پر 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION